شادی کرنی ہو گی تو سیدھا شادی کروں گی، کسی پر وقت ضائع نہیں کروں گی: سشمیتا سین بول پڑیں

شادی کرنی ہو گی تو سیدھا شادی کروں گی، کسی پر وقت ضائع نہیں کروں گی: سشمیتا ...
 شادی کرنی ہو گی تو سیدھا شادی کروں گی، کسی پر وقت ضائع نہیں کروں گی: سشمیتا سین بول پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک )   بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین  اپنے اور للت مودی کے افیئر  اور شادی کی افواہوں پر کھل کر بول پڑیں ۔ایک انٹرویو میں سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ اگر کسی سےشادی کرنی ہو گی تو  سیدھا شادی کروں گی،  کسی پر وقت ضائع نہیں کروں گی۔
للت مودی سے قریبی تعلقات کے حوالے سےسشمیتا  نے کہا کہ میں نے انسٹا گرام پر صرف ایک پوسٹ شیئر کی تھی کیونکہ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ جب لوگ خاموش رہتے ہیں تو ان کی خاموشی کو کمزوری یا خوف سمجھ لیا جاتا ہے تو میں نے سب کو صرف یہ بتانے کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی تھی کہ میں اپنی زندگی میں خوش ہوں۔ خیر یہ میری زندگی کا ایک نیا تجربہ اور نیا مرحلہ ہے تو زندگی میں اس طرح کی چیزیں تو ہوتی رہتی ہیں اور اگر مجھے کسی سے شادی کرنی ہو گی تو میں اس سے سیدھا شادی کروں گی، یوں کسی پر وقت ضائع نہیں کروں گی۔

"جنگ " کے مطابق اُنہوں نے اپنے ناقدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھ پر میمز بڑی زبردست بنیں، دیکھ کر اچھا لگا لیکن ایک مشورہ دینا چاہوں گی کہ جب آپ کسی کو گولڈ ڈِگر یعنی پیسوں کا لالچی بتا رہے ہوں تو اسے پذیرائی تو مت دو۔سشمیتا  نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ویسے میں ایک چیز واضح کر دوں کہ مجھے گولڈ نہیں ڈائمنڈ پسند ہے۔

مزید :

تفریح -