نوشہر ہ پولیس اور اشتہاری میں فائرنگ ،زخمی حالت میں گرفتار

نوشہر ہ پولیس اور اشتہاری میں فائرنگ ،زخمی حالت میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) پولیس اور مجرم اشتہاری کے درمیان مقابلہ،مجرم اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار،پولیس کو اقدام قتل سمیت کئی مقدمات میں مطلوب تھا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پولیس کو اقدام قتل اور کئی دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری ارض علی ولد خاندان ساکن معراجی بالا اپنے علاقے میں موجود ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس ڈاکٹر زاہداللہ نے اطلاع کو مصدقہ جان کر فوری طور پراظہار شاہ DSPہیڈکوارٹر کی سربراہی میں مسعود خانSHO/SI تھانہ نوشہرہ کلاں سمیت پولیس ٹیم تشکیل دیکر مجرم اشتہاری کی فوری گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس نے مجرم اشتہاری کے گھر پر چھاپہ لگا کر چاروں طرف سے گھیر لیا۔اشتہاری نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے بھی اپنی حفاظت خود اختیاری میں فائرنگ کی۔فائرنگ کا تبادلہ تقریباً30منٹ تک جاری رہا۔آخر کار پولیس کو کامیابی ملی اور مجرم اشتہاری کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد کر لی گئی۔زخمی کو موقع پر طبعی امداد دیکر فوری طور پرLRHپشاور پہنچایا گیا۔