ماحول کے تحفظ کے لئے اقدا مات سے غربت کے خا تمے میں مدد ملے گی: چینی تحفظ ما حول اتھا رٹی

ماحول کے تحفظ کے لئے اقدا مات سے غربت کے خا تمے میں مدد ملے گی: چینی تحفظ ما ...
ماحول کے تحفظ کے لئے اقدا مات سے غربت کے خا تمے میں مدد ملے گی: چینی تحفظ ما حول اتھا رٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی ) چین کے نائب وزیر ماحولیات زوانگ گو تائی نے کہا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ کیلئے ماحول دوست معیشت خا ص طور پر ما حول دوست سیا حت، زراعت، ، صحت عامہ اور بزرگوں افراد کی دیکھ بال، نا میاتی خوراک کی صنعت اسی طرح ماحول کی بحالی کی صنعت پرتوجہ دی جائے گی۔ 
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق زوانگ گو تائی نے کہا ماحولیاتی بحالی کے اقدامات میں زرعی زمین کو واپس جنگلوں میں اور گھاس والے میدانوں میں تبدیل کرنا ، آبی زمینوں کی حفاظت اور پانی کے زریعے بحالی شامل ہیں۔ قو می معیار کے خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کی معیار زندگی میں بہتری لانے کیلئے اور دیہی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کی خا طر بنیادی ڈھا نچے کی بہتری کیلئے سبز حرارتی نظام کو متعارف کیا جا ئے گا اور پانی کے معیار میں بہتری لا ئی جا ئیگی۔