جنرل (ر)حمید گل مرحوم کی اہلیہ آرمی قبرستان میں سپردِ خاک
اسلام آباد (آئی این پی)آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)حمید گل مرحوم کی اہلیہ اورمحمد عبداللہ گل، عمر گل اور عظمی گل کی والدہ ماجدہ کو اشک بار آنکھوں اور سسکیوں کے ساتھ آرمی قبرستان میں جنرل حمید گل مرحوم کے قدموں میں سپردِ خاک کیا گیا ہے۔ عبداللہ گل اور عمر گل نے اپنی والدہ ماجدہ کو لحد میں اتارا اور کہا ہے کہ ہم اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کی روایات کو وسعتِ قلبی کے ساتھ آگے بڑھائیں گئے۔ اور میں اشک بار آنکھوں سے نمازِ جنازہ کے شرکا سے تشکر کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے کڑی آزمائش کے موقع پر سوگوار خاندان کی ڈھارس بندھائی۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں ملک بھر کی دینی، سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین اور تینوں مسلح افواج کے حاضر سروس اور سابق جرنیلوں کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔ نمازِ جنازہ میں افغان طالبان وفد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ہے۔ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے لئے رسمِ قل (آج) پیر کو دن 3بجے چکلالہ کے عسکری ویلاز میں جنرل حمید گل کی رہائش گاہ پر عقیدت اور احترام کے ساتھ ادا کی جائے گی۔آرمی قبرستان میں مرحومہ کے نمازِ جنازہ کے موقع پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں تینوں مسلح افواج کے سابق سروسز چیفس، جنرل اشفاق پریز کیانی، جنرل مرزا اسلم بیگ، جنرل وحید کاکڑ،سابق چیئرمین جوائینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل احسان الحق، سابق ایئرچیف مارشل سہیل امان،سابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ذکا اللہ، سینیٹر مشاہد حسین سید، وفاقی وزیر علی محمد، سیکریڑی داخلہ میجر اعظم سلیمان،سینیٹر جنرل عبدالقیوم، سینیٹر جنرل ترمزی، عرفان صدیقی، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، لیفٹیننٹ شیر افگن، چائنیز سفیر جا جن،مسٹر جا امریکی سفارتکار، ترکی کے فرسٹ سیکریڑی مطلو، پرتگال کے سفیرپلا نیوس پوسینو،لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض علی چشتی، لیفٹیننٹ جنرل احسن اظہر حیات،، سابق جنرل محمود عالم مسعود، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر السلام، میجر جنرل عابد، ڈی جی ایم آئی میجر جنرل سرفراز، سابق جنرل سجاد سابق گورنر پنجاب محمد صفدر میجر جنرل (ر)محمود علی درانی، سابق لیفٹیننٹ جنرل مشتاق، میجر جنرل(ر)اعجاز اعوان، لیفٹیننٹ جنرل(ر)ارشد، لیفٹیننٹ جنرل(ر)سعید الظفر،جنرل(ر)جاوید اسلم طاہر، اہلِ سنت الجماعت کے سربراہ مولانااحمد لدھیانوی،حاجی باقی، افغان طالبان وفد،آر پی اوراولپنڈی احسن طفیل، نصیر خان سابقہ وزیرِ صحت، سابقہ ایم پی اے ضیا اللہ شاہ،،سینیٹر جنرل صلاح الدین آصف لقمان قاضی، مولانا عبدالرحمن خلیل، مقبوضہ کشمیر سے شیخ جمیل الرحمن، سابقہ ایڈووکیٹ جنرل عصمت اللہ، تحریکِ جوانانِ پاکستان کی تمام صوبائی و مرکزی قیادت اور کنان اور کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سابق جنرل(ر)شمریز، جنرل (ر)امجد شعیب، جنرل (ر)جاوید، جنرل رحم دل بھٹی، جنرل نزیر احمد، جنرل شاید عزیز، حافظ طلح سعید،بدر ہارون،سہیل الطاف، ظفر بختاوری، سمیت ملک کے معروف صحافیوں، دانشوروں، کالم نگاروں، وکلا، ججز تاجروں صنعت کاروں، ڈاکٹروں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات تعلق رکھنے والی ایک بڑی تعداد میں نمازِ میں شرکت کی ہے۔
سپرد خاک