میانوالی، ایمبولینس اور ٹرک میں ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

میانوالی، ایمبولینس اور ٹرک میں ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے ...
میانوالی، ایمبولینس اور ٹرک میں ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان روڈ پر ایمبولینس اور ٹرک میں ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق افراد میں 2بچے،3 خواتین اور 4مرد شامل ہیں۔
بد قسمت ایمبولینس بھکر سے مریض اور اس کے لواحقین کو لے کر راولپنڈی جا رہی تھی، ملتان روڈ پر ٹریلر سے ٹکرا گئی،حادثے کے بعد ایمبولینس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے ایمبولینس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں،ایمبولینس ٹریلر کے نیچے دبے ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو لاشیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا رہا، لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔