آزاد کشمیر میں 3 ٹریننگ کیمپ تباہ کرنے کے بھارتی آرمی چیف کے دعوے پر پاک فوج کے ترجمان ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے

آزاد کشمیر میں 3 ٹریننگ کیمپ تباہ کرنے کے بھارتی آرمی چیف کے دعوے پر پاک فوج ...
آزاد کشمیر میں 3 ٹریننگ کیمپ تباہ کرنے کے بھارتی آرمی چیف کے دعوے پر پاک فوج کے ترجمان ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا آزاد کشمیر میں 3 ٹریننگ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف ایک ذمہ دار عہدے پر فائز ہیں۔ ان کا آزاد کشمیر میں ٹریننگ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کا کوئی کیمپ موجود نہیں ہے، چاہے تو بھارتی سفارتخانہ غیر ملکی میڈیا کے ساتھ آزاد کشمیر کا دورہ کر سکتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی سفارتخانہ اپنے آرمی چیف کا دعویٰ ثابت کر کے دکھائے، بھارتی عسکری قیادت کے جھوٹے دعوے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سینیئر فوجی افسران پلوامہ حملے کے بعد سے مسلسل جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لائن ا?ف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے پاکستانی حدود میں بلا اشعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی سمیت 5 شہری شہید ہو گئے تھے۔