شہباز شریف سے برطانوی سفیر تھامسن ڈریو کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

شہباز شریف سے برطانوی سفیر تھامسن ڈریو کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
شہباز شریف سے برطانوی سفیر تھامسن ڈریو کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے برطانوی سفیر تھامسن ڈریو نے ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائدحزب اختلاف شہبازشریف سے برطانوی سفیرتھامس ڈریو نے ملاقات کی ہے،اس موقع پر برطانوی سفیر تھامسن ڈریو نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگواردوستانہ قریبی تعلقات استوارہیں،پاکستان کےساتھ اپنے تعلقات کوبے حداہمیت دیتے ہیں،تھامس ڈریوکی جانب سے شہباز شریف کےلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے برطانوی سفیرکی سفارتی تعلقات اورسماجی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اوربرطانیہ کی شراکت داری عالمی سطح پرمثبت تبدیلیاں لاسکتی ہے،طانیہ پاکستانیوں کےلئے دوسرے گھرکی حیثیت رکھتا ہے،بطوروزیراعلیٰ عوام کی بہترین خدمت کرنےکی پوری کوشش کی، تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں میں ترقی کایہ سفرآئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ چیئرمین مسلم لیگ(ن)کی جانب سے برطانوی سفیر کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔