وزیر اعظم عمران خان کی کراچی پیکیج میں شامل منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت 

وزیر اعظم عمران خان کی کراچی پیکیج میں شامل منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے ...
وزیر اعظم عمران خان کی کراچی پیکیج میں شامل منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان  نے کراچی پیکیج میں شامل منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  جو کام صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی، ان کا بیڑہ بھی وفاقی حکومت نے اٹھا لیا ہے، کرپشن کی وجہ سے سندھ کے عوام صاف پانی،  صحت اور تعلیم جیسے بنیادی ضروریات سے بھی محروم رہے ہیں۔

اس امر کا اظہاروزیراعظم نے سندھ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ کی کراچی میں وفاقی حکومت کی طرف سے جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ میں کیا  ۔ بریفنگ میں گورنر سندھ عمران اسمعیل ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سید علی زیدی،  وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، اسد عمر، ممبران سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، مئیر کراچی وسیم اختر، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ،  سندھ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ بورڈ کے چیرمین ثمر علی خان اور سینیر افسران موجود تھے ۔ وزیر اعظم کو وفاق کی طرف سے جاری کراچی پیکیج میں شامل منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کےعوام کودرپیش مسائل کےحل کےلیے وفاقی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،جو کام صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی، ان کا بیڑہ بھی وفاقی حکومت نے اٹھا لیا ہے،بد قسمتی سے کرپشن کی وجہ سے صوبے کے عوام صاف پانی،  صحت اور تعلیم جیسے بنیادی ضروریات سے بھی محروم رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کراچی پیکیج میں شامل منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت  کردی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -