جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کوکالعدم قراردیدیا گیا

جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کوکالعدم قراردیدیا گیا
جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کوکالعدم قراردیدیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کوکالعدم قراردیدیا گیا ، وفاقی کابینہ نے انصار الاسلام کوکالعدم قراردینے کی منظوری دی ۔
نجی نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم انصا ر الاسلام کو کالعدم قراردیدیا گیا ہے ۔وفاقی کابینہ  نے انصا رالاسلام کو کالعدم قرار دینے کی منظوری دی ۔
واضح رہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کوگارڈآف آنر دینے سے جے یو آئی کی لٹھ بردار ذیلی تنظیم کے بارے میں حکومتی حلقوں کی جانب سے شکوک وشہبات کا اظہار کیا جارہاتھا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے انصار الاسلام کوکالعدم قراردینے کی سمری وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کی ارسال کی گئی تھی ۔