ڈیوڈ وارنر کا کیچ چھوڑنے پر اسامہ میر کا بیان بھی سامنے آگیا

ڈیوڈ وارنر کا کیچ چھوڑنے پر اسامہ میر کا بیان بھی سامنے آگیا
ڈیوڈ وارنر کا کیچ چھوڑنے پر اسامہ میر کا بیان بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلورو(ڈیلی پاکستان آن لائن)ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران 9چھکوں اور 14چوکوں کی مدد سے 124گیندوں پر 163رنز کر کے آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر  پلئیر آف دی میچ رہے۔ اس اننگز کو پاکستان کی شکست کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے ، ڈیوڈ وارنر 10سکور پر بیٹنگ کررہے تھے کہ تب ہی شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ نکلا لیکن اسامہ میر نے یہ کیچ چھوڑ دیا جس پر کپتان بابر اعظم نے بھی رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈیوڈ وارنر جیسے کھلاڑی کا کیچ ڈراپ ہو گا تو وہ آپ کو نہیں چھوڑے گا۔ اب اس حوالے سے اسامہ میر کا بیان سامنے آیا ہے جن کا کہنا ہے کہ مجھے اس کیچ ڈراپ کرنے پر شرمندگی ہے ، میری اس غلطی کی وجہ سے ٹیم میچ ہاری۔

مزید :

ODI World Cup Pictures -