پنک پولو کپ 2024ء کا فائنل ٹیم ماسٹر پینٹس نے جیت لیا

   پنک پولو کپ 2024ء کا فائنل ٹیم ماسٹر پینٹس نے جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام پنک پولو کپ 2024ء کا فائنل ٹیم ماسٹر پینٹس نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم ڈائمنڈ پینٹس کو 7-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں پنک پولو کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی  ڈی جی رینجرز پنجاب محمد عاطف بن اکرم تھے۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری کلب میجر علی تیمور (ر) اور تماشائیوں فیملیز کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ فائنل سے قبل گرلز کا ایگزی بیشن میچ کھیلا گیا۔ جس کے بعد پاکستان کے پہلے بڑے  اینمل ہسپتال راؤنڈ لیک ہسپتال کا افتتاح ہوا۔ پھر نیزا بازی کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ فائنل میچ میں ماسٹر پینٹس نے زبردست مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 7-5 سے ہرا کر پنک پولو ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے چار، صوفی محمد ہارون نے دو، ماریا کینڈی نے ایک گول کیا۔ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے جلال ارسلان نے تین، میر حذیفہ احمد نے دو، گول سکور کیے۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں شیخو سٹیل نے نیوایج کو ہرا دیا۔