آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد محسن نقوی اچانک کس ملک روانہ ہو گئے ؟ 

آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد محسن نقوی اچانک کس ملک روانہ ہو گئے ؟ 
آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد محسن نقوی اچانک کس ملک روانہ ہو گئے ؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئےچیئرمین پی سی بی دبئی روانہ ہوگئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی آج آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں شرکت کریں گے۔وہ علی الصبح قذافی اسٹیڈیم میں تعمیراتی کاموں کا جائِزہ لینے کے بعد لاہور سے دبئی روانہ ہوئے۔ محسن نقوی کی آج بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

آئی سی سی بورڈ اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر بات ہوگی۔ بورڈ سربراہ اب تک ہونے والی پیش رفت پر شرکا کو اعتماد میں لیں گے۔آئی سی سی اجلاس انیس اکتوبر سے جاری ہیں، جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر پہلے سے ہی مختلف میٹنگز میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے موجود ہیں۔

آج آخری روز ہونےوالا بورڈ اجلاس پاکستان کی میزبانی میں ہونےوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالےسے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ پی سی بی سربراہ قذافی اسٹیڈیم ، نیشنل بنک کراچی اور پنڈی میں رنیووشن کاموں پر اجلاس میں بریفینگ دیں گے۔

آئی سی سی کے وفود بھی پاکستان آکر جاری تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرچکےہیں۔بورڈ ممبران نے چیمپئِنزٹرافی کا بجٹ بھی منظور کررکھاہے۔

مزید :

قومی -