26 ویں آئینی ترمیم، سینیئر وکیل علی احمد کرد نے بڑا اعلان کردیا

26 ویں آئینی ترمیم، سینیئر وکیل علی احمد کرد نے بڑا اعلان کردیا
26 ویں آئینی ترمیم، سینیئر وکیل علی احمد کرد نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیئر وکیل رہنماعلی احمد کرد نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ پر یوم نجات منانے اور آئینی ترمیم میں سہولتکاری کرنے والوں کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی احمد کرد نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ ڈکٹیٹرز کے سامنے گھٹنے ٹیکے جبکہ وکلانے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی، وکلا نے کبھی کسی غلط فیصلے پر خاموشی اختیار نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ  آئینی ترمیم ایک شخص کو ٹارگٹ کر کے بنایا گیا ہے۔ آئینی ترمیم کا مقصد جسٹس منصور علی شاہ کی راہ میں رکاوٹ ہے, جوڈیشل نظام بیساکھیوں پر کھڑا ہے,  آئینی ترمیم نے جوڈیشل نظام کو زمین بوس کر دیا, چیلنج سے کہتا ہوں کسی سینیٹر نے آئینی ترمیم کو نہیں پڑھا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کو منظور کرنے والے سینیٹرز اور اراکین اسمبلی ملک کے مجرم ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام نے بھی اس جرم میں سہولت کار کر کردار ادا کیا۔ وکیل رہنما نے کہا کہ آئینی عدالت میں آئین اور قانون کے تحت فیصلے نہیں ہوں گے۔ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے اور آئینی ترمیم سے عدالتوں کی آزادی ختم ہو گئی ہے, اب انصاف نہیں ہو گا۔

مزید :

قومی -