پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کل ہوگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن کل پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن میں کل بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنر کیس کی بھی سماعت ہوگی جبکہ اسلام آبادو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس بھی سنا جائے گا۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام اباد کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔ الیکشن کمیشن میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف شہادت اعوان کی درخواست پر نااہلی ریفرنس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔