پولیو مہم کے دوران دفعہ 144 نافذ ،موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

پولیو مہم کے دوران دفعہ 144 نافذ ،موٹر سائیکل چلانے پر پابندی
پولیو مہم کے دوران دفعہ 144 نافذ ،موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور میں محکمہ صحت کی جانب ایک روزہ پولیو مہم جاری ہے اور اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے بنائی گئی پولیو ٹیمیں پشاور کی 92 یونین کونسلوں میں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔ پولیو ٹیموں کے ہمراہ پولیس اہلکار بھی حفاظت کے لیے موجود ہیں۔امن و امان کی صورتحال کے پیش ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں دفعہ 144کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ پولیو ٹیم کے رضا کار جانداد خان کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں پولیو کے قطروں سے بچے محروم ہو گئے تھے ان کو قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -