ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن کا سپروائزررشوت کے الزام میں گرفتار

ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن کا سپروائزررشوت کے الزام میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے نمائندے سے)محکمہ اینٹی کرپشن نے ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن کے سپروائزر کو نوکری کا جھانسہ دے کر 50ہزار روپے رشوت وصولی کے الزام میں گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگا دیں ، عابدہ بیگم نامی خاتون نے اینٹی کرپشن لاہور ریجن کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ نشتر ٹاؤن ٹی ایم اے کے سپروائز ر محمد ندیم نے اس کے بیٹے کو محکمہ میں بیلدار بھرتی کروانے کے لئے 50ہزار رشوت کا مطالبہ کیا جو انہوں نے بحالت مجبوری ادا کردی لیکن پیسے وصول کرنے کے بعد نہ تو اس کے بیٹے کو نوکری دلوائی اور نہ ہی پیسے واپس کئے ،انکوائری کے بعد سپروائز محمد ندیم پر الزام ثابت ہونے کے بعد جوڈیشل ایکشن کی سفارش کی گئی جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن طارق محمود نے سرکل آٖفیسر لاہور سید زبیر اخلاق کی سربراہی میں ایک ریڈ پارٹی کا انتظام کیا جنہوں نے گزشتہ روز کامیاب ریڈ کے بعد ملزم محمد ندیم کو گرفتار کرلیا۔