ایکسپریس کو دو ہفتے کے لیے نوٹس جاری کردیا ،جواب نہ آیا تو قانونی چارہ جوئی کریں گے:سلمان دانش

ایکسپریس کو دو ہفتے کے لیے نوٹس جاری کردیا ،جواب نہ آیا تو قانونی چارہ جوئی ...
ایکسپریس کو دو ہفتے کے لیے نوٹس جاری کردیا ،جواب نہ آیا تو قانونی چارہ جوئی کریں گے:سلمان دانش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی وی چینلز کی ریٹنگ جاری کرنے والی کمپنی میڈیا لاجک کے سربراہ سلمان دانش نے کہا ہے کہ بین الاقومی آڈیٹر کی رپورٹ نے ان کا موقف درست ثابت کر دیا۔ ایکسپریس نیوز جعلی ریٹنگ حاصل کرنے میں ملوث پایا گیا ہے۔ چینل کو دو ہفتے کےلیے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ جواب نہ آیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ریٹنگ جاری کرنے والی کمپنی میڈیا لاجک کا موقف درست نکلا کمپنی کے سی ای او سلمان دانش نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرنیشنل آڈیٹر نے تمام چینلز کا دس ماہ کا ڈیٹا حاصل کیا۔ رپورٹ آئی تو پتہ چلا کہ صرف ایکسپریس نیوز اور ایکسپریس اینٹرٹینمنٹ نے جعلی ریٹنگ سے فائدہ اٹھایا۔ سلمان دانش نے بتایا کہ ایکسپریس نیوز نے ریٹنگ حاصل کرنے کے لیے میڈیا لاجک کے ملازمین کو پیسے دیے۔ ادارے کی سابق ملازمہ شائستہ مشتاق سے زبردستی بیان حلفی نہیں لیا گیا۔ ملزمہ نے تفتیش رکوانے کے لیے جھوٹ بولا۔ میڈیا لاجک کے سربراہ نے کہا کہ ایکسپریس نیوز کو دو ہفتے میں جواب دینے کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد چینل کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کی اس حرکت سے دوسرے چینلز کو کتنا نقصان ہوا اس بات کا فیصلہ پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کرے گی۔

مزید :

لاہور -