مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے مظالم جاری، پلیٹ گن کے چھرے لگنے سے طالبہ جاں بحق

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے مظالم جاری، پلیٹ گن کے چھرے لگنے سے طالبہ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر ( اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ٗ شوپیاں پیلٹ گن کے چھرے لگنے سے طالبہ جاں بحق ٗ پرامن احتجاجی مظاہرین پر بھارتی فورسز کا وحشیانہ تشدد ٗ ایک درجن سے زائد کشمیری زخمی ٗ 74 روز میں شہادتوں کی تعداد 105 تک جا پہنچی ٗ 13 ہزار سے زائد زخمی ٗ ترال میں ایک رہائشی مکان اور ایک سکول نذر آتش کردیاگیا ٗطالبہ کی شہادت اور سکول نذر آتش کرنے پر کشمیری سراپا احتجاج ٗ لوگ کرفیو کی پرواہ کئے بغیر گھروں سے باہر نکل آئے ٗ وادی کے مختلف مقامات پر تاحال کرفیو نافذ ٗ انٹرنیٹ اور فون سروس بھی بدستور معطل ۔ تفصیلات کے مطابق شوپیاں کے وہیل چٹ واٹن علاقے میں 7ویں جماعت کی طالبہ جس کی عمر13برس تھی احتجاجی مظاہرین اور فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پیلٹ گن کے چھرے لگنے سے جاں بحق ہوگئی ۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خوشبو بھارتی فوجیوں کی جانب سے پھینکے گئے آنسو گیس کے گولوں سے گھبرا کر بھاگی اور پیلٹ گن کی زد میں آگئی تاہم پولیس نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبہ کی موت جس جگہ واقع ہوئی وہ جائے وقوع سے7کلو میٹر دور ہے۔خوشبو کا والد تل دوزی کا کام کرتا ہے جبکہ خوشبو جان اپنی 4بہنوں میں سے سب سے چھوٹی تھی اور اس کا ایک بھائی ہے۔ طالبہ کی شہادت کی خبر سنتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
مقبوضہ کشمیر