پاکستان فلورملز سے اضافی ٹیکس وصولی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(نامہ نگار خصوصی)پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان فلورملز سے اضافی ٹیکس وصولی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے۔ پاکستان فلورملز نے درخواست وکیل عامر سعید راں کی وساطت سے دائر کی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے فلورملز سے لیوی ٹیکس 100 فیصد بڑھا دیا ہے ،دررخواست گزار نے نشاندہی کی ہے کہ حکومت نے ٹیکس میں اضافے کے لئے فلورملز سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ،درخواست گزار نے خدشہ ظاہر کیا کہ ٹیکس میں غیر قانونی اضافے سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا ،عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کی جانب سے لیوی ٹیکس میں اضافہ کالعدم قرار دے۔
اضافی ٹیکس