اسلام آباد ایئرپورٹ پر اہلکاروں نے ٹین پن باؤلنگ ٹیم سے بالز چھین لی

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اہلکاروں نے ٹین پن باؤلنگ ٹیم سے بالز چھین لی
اسلام آباد ایئرپورٹ پر اہلکاروں نے ٹین پن باؤلنگ ٹیم سے بالز چھین لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹین پن باؤلنگ ٹیم کے کھلاڑیوں سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے بالزچھین لیں جس کے بعد کچھ کھلاڑی رک گئے جبکہ دیگر تھائی لینڈ روانہ ہو گئے۔
قومی ٹیم ورلڈ ٹوور چیمپین شپ میں شرکت کےلئے بنکاک جارہی تھی۔ایئرپورٹ اہلکاروں کی جانب سے بالز چھینے جانے پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے این او سی بھی لیا تھا، بغیر بالز کے ہم ٹورنامنٹ میں شرکت کیسے کریں گے۔
پاکستان کی آٹھ رکنی ٹیم ورلڈ ٹووربالنگ چیمپین شپ میں شرکت کرے گی۔ ٹیم اسکواڈ میں اعجاز الرحمن، علی سوریا، سکندر حیات، ثاقب شہزاد، افضل اختر اور علیم آغا شامل ہیں۔ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 22 سے 28 ستمبر تک بنکاک میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں لگایا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -