پاکپتن، پولیس کا چھاپہ،15جواری گرفتار،مقدمہ درج

پاکپتن، پولیس کا چھاپہ،15جواری گرفتار،مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پاکپتن (نمائندہ پاکستان)تھانہ سٹی پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 15جواریوں کو داؤ پر لگی رقم سمیت گرفتار کر کے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی محمد اشرف بھٹی کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ جوئے کے ایک اڈے پر بڑی تعداد میں مختلف افراد جوا کھیل رہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد اشرف بھٹی نے چھاپہ مار پارٹی تشکیل دے کر جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا تو کامران محمد بلال مقبول احمد محمد اقبال عبدالحق محمد فیاض محمد فیصل محمد اصغر وغیرہ 15جواریوں کو رنگے ہاتھوں جوا کھیلتے ہوئے 3لاکھ80ہزار سے زائد کی نقدی بر آمد کر کے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -