ایسا نہیں کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے کورونا کیسز بڑھ گئے ہیں ، وزیر تعلیم پنجاب

ایسا نہیں کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے کورونا کیسز بڑھ گئے ہیں ، وزیر تعلیم ...
ایسا نہیں کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے کورونا کیسز بڑھ گئے ہیں ، وزیر تعلیم پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہاہے کہ ایسا نہیں کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے کورونا کیسز بڑھ گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے کہاہے کہ سکولز میں کورونا کیسز سامنے آئے ہیں ان کو دیکھ رہے ہیں ،اگر کہیں کوئی کیس سامنے آئے گا تو ایکشن لیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ کوئی کنفیوژن نہیں ، واضح بتایا ہے سکولز کب اور کس طرح کھلیں گے ۔