بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ’قرنطینہ‘ کا جھگڑا برقرار، بی سی بی کے مطالبے نے سری لنکا کو مشکل میں ڈال دیا

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ’قرنطینہ‘ کا جھگڑا برقرار، بی سی بی کے ...
بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ’قرنطینہ‘ کا جھگڑا برقرار، بی سی بی کے مطالبے نے سری لنکا کو مشکل میں ڈال دیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کے درمیان ’قرنطینہ‘ کا جھگڑا ختم نہیں ہو سکا جس کے باعث بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ سری لنکا پر غیر یقینی کے بادل بدستور چھائے ہوئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ ٹیسٹ ٹور کیلئے سری لنکا جانا ہے مگر قرنطینہ مدت پر دونوں بورڈز کے درمیان اختلاف کی وجہ سے ٹورپر غیریقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ بی سی بی کی خواہش ہے کہ ٹیم صرف 7 روز کا قرنطینہ کرے جبکہ ایس ایل سی نے انہیں پیغام بھجوایا ہے کہ وزارت صحت ہر صورت 14 روزہ قرنطینہ پر زور دے رہا ہے۔
گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت میں بنگلہ دیشی بورڈکے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین نے کہاکہ ہم نے سری لنکا کرکٹ کو ٹور پر آنے کیلئے اپنی شرائط سے آگاہ کردیا ہے، اس کے بعد ہماری کوئی بات نہیں ہوئی، ابھی تک وہاں سے صرف یہی جواب آیا ہے کہ بورڈ کا ملکی اتھارٹیز سے رابطہ جاری اور اب تک مفید بات چیت ہوئی ہے، ہمیں توقع ہے کہ 1،2 روز میں وہاں سے حتمی جواب آ جائے گا۔ 
واضح رہے کہ بی سی بی چاہتا ہے کہ کھلاڑیوں کو سری لنکا پہنچنے کے ایک یا 2 روز کے اندر ہی فیلڈ میں جانے کی اجازت مل جائے۔ ٹیم گال یا دمبولا میں ٹھہرے، نظام الدین نے کہاکہ ہم نے دمبولا میں کیمپ کے حوالے سے بات کی ہے،مگر اس سے قبل ہیلتھ پروٹوکول کے حوالے سے معاملات طے ہونا ضروری ہیں،میزبان بورڈ اس پر کام کررہا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ ہیلتھ پروٹوکول کی تصدیق کے بعد کوئی اور مسئلہ سامنے آئے گا۔ 

مزید :

کھیل -