”سشانت سنگھ راجپوت کیلئے لوگ باہر نکل آئے لیکن ۔۔۔“بھارت کی مشہور رقاصہ ” سپنا چوہدری “ میدان میں آ گئیں 

”سشانت سنگھ راجپوت کیلئے لوگ باہر نکل آئے لیکن ۔۔۔“بھارت کی مشہور رقاصہ ” ...
”سشانت سنگھ راجپوت کیلئے لوگ باہر نکل آئے لیکن ۔۔۔“بھارت کی مشہور رقاصہ ” سپنا چوہدری “ میدان میں آ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چندی گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی مشہور رقاصہ ” سپنا چوہدری ہریانوی “ بھی اپنے دیس میں کسانوں کے ساتھ ہونے والے ظلموں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہیں اور انہوں نے عوام سے سشانت سنگھ کی طرح غریب کسانوں کیلئے بھی باہر نکلنے کی اپیل کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپنا چوہدری کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ سشانت سنگھ راجپوت کے لئے لوگ نکل کر باہر آئے، سبھی نے ایک ساتھ مل کر ان کے لئے اپنے احساسات ظاہر کئے، لوگوں کے دباو کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ان کی خودکشی کی جانچ سی بی آئی کر رہی ہے۔ ساتھ ہی ڈرگس، اقربا پروری اور غلط چیزوں کی بات ہو رہی ہے۔ لیکن اسی دوران ہمیں کسانوں کے لئے بھی اتنی ہی حساسیت دکھانی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ آپ سبھی سے درخواست ہے کہ ہمارے کسانوں کے لئے بھی آواز اٹھائیے۔ سپنا نے ویڈیو میں کہا کچھ وقت پہلے کسانوں کا احتجاج ہوا تھا لیکن اس دوران انہیں پیٹا گیا۔ اس واقعہ سے متعلق بھی میڈیا کچھ نہیں دکھا رہاہے ، میں درخواست کرتی ہوں کہ آپ کسانوں کی بات کو اپنے توسط سے اٹھائیں۔ ساتھ ہی حکومت سے بھی یہ درخواست ہے کہ وہ کسانوں کے مطالبات کو سنے۔
سپنا نے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسی جگہ سے آتی ہوں جہاں کسان کو بہت اونچا درجہ دیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ خود میں ایک کسان کی بیٹی ہوں اور آپ سب سے، میڈیا سے، حکومت سے اور لوگوں سے ایک درخواست کرتی ہوں کہ کسانوں کے مطالبات کو سنئے،انہیں دبائیے نہیں۔

مزید :

تفریح -