بلاگر بلال خان کا قاتل گرفتار، قتل کیوں کیا گیا؟

بلاگر بلال خان کا قاتل گرفتار، قتل کیوں کیا گیا؟
بلاگر بلال خان کا قاتل گرفتار، قتل کیوں کیا گیا؟
سورس: Social Media

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قتل ہونے والے بلاگر بلال خان کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ بلاگر بلال خان کے قتل میں پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے بلاگر کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاگر کے قتل کا بعض طبقوں نے ایجنسیوں پر الزام عائد کیا تھا لیکن قتل کی اصل وجہ مذہبی عقائد تھے۔

خیال رہے کہ بلال خان کو جون 2019 میں وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ قتل کی یہ واردات اسلام آباد کے علاقے جی-9/4 میں پیش آئی تھی۔ نامعلوم افراد نے بلال خان کو فون کرکے بلایا اور انہیں خنجروں کے وار کرکے شدید زخمی کرنے کے بعد ان پر فائرنگ کردی تھی۔

واقعے کے وقت بلال خان کے ساتھ ان کے ایک کزن احتشام بھی موجود تھے جو حملے میں زخمی  ہوئے تھے۔