پارٹی کے بہانے بلا کر معروف ٹک ٹاکر کوبدفعلی کا نشانہ بنا دیا گیا
دادو (مانیٹرنگ ڈیسک) زبیر شاہ نامی نوعمر ٹک ٹاکر کو سندھ کے شہر دادو میں تین ملزمان نے بدفعلی کا نشانہ بناڈالا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق زبیر شاہ نامی ٹک ٹاکر کا تعلق سندھ کے شہر بدین سے ہے، جسے ایاز کھوسو، فیاض لغاری اور ایاز لغاری نامی ملزمان نے پارٹی کے بہانے دادو بلایا اور نشہ آور دوا دے کر بدفعلی کی۔
زبیر شاہ کی طرف سے پولیس کو درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے اس قبیح فعل کی ویڈیو بنا لی اور اگلے دو ماہ تک اس ویڈیو کی وجہ سے اسے بلیک میل کرتے رہے۔ جب اس نے بلیک میل ہونے سے انکار کیا تو انہوں نے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔
ایس ایس پی شبیر ستھیار نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔