لاہور: بغیراجازت کارنرمیٹنگ پر 20 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار، کارکنان کا پتھراؤ، فائرنگ

لاہور: بغیراجازت کارنرمیٹنگ پر 20 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار، کارکنان کا ...
لاہور: بغیراجازت کارنرمیٹنگ پر 20 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار، کارکنان کا پتھراؤ، فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے گلبرگ میں بغیر اجازت کارنر میٹنگ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 20 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے پہنچنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کی۔ پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ اور فائرنگ سے پولیس کی وین کوبھی نقصان پہنچایا۔
اس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کچھ ویڈیوز شیئر کی تھیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ لاہور میں مین بلیواڈ گلبرگ پر دندنا رہے ہیں۔ ان کے نام نہاد لیڈروں کے پرامن رہنے کے بھاشن سنیں اور یہ دیکھیں، یہ ان کا اصل چہرہ ہے۔