عراقی فورسز نے بیجی آئل ریفائنری کا کنٹرول سنبھال لیا

عراقی فورسز نے بیجی آئل ریفائنری کا کنٹرول سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(اے پی پی) عراقی فورسز نے ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کا کنٹرول مکمل طور پر سنبھال لیا ہے۔ امریکی اتحادی فورسز کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق عراقی فوج نے بیجی آئل ریفائنری سے تمام تر عسکریت پسندوں کو گذشتہ اتوار کو نکال دیا تھا۔ اس کارروائی میں عراقی فورسز کو امریکی اتحادی فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی۔ عراق کے شمال میں واقع اس آئل ریفائنری پر شدت پسندوں نے10 ماہ قبل قبضہ کر لیا تھا۔ شدید جھڑپوں کے بعد اکتوبر میں عراق فورسز بیجی نامی علاقے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی تھیں، جس کے بعد ان عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑائی میں انہیں مسلسل پسپا کیا جاتا رہا۔

مزید :

عالمی منظر -