حکومتی اقدامات سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے،خلیل سندھو

حکومتی اقدامات سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے،خلیل سندھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے خبر نگار سے )وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔
خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ معیشت ملکی ترقی میں ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ معیشت کی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے ترقی کے نئے راستے کھل جائیں گے۔