ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق، 3کوکالا یرقان نگل گیا، 4نے خودکشی کرلی

ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق، 3کوکالا یرقان نگل گیا، 4نے خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال ‘ وہاڑی ‘ چھب کلاں ‘ جتوئی ‘ احمد پور شرقیہ ‘ منڈی یزمان ‘ ڈہرکی ( نمائندگان ) ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ‘ 3 کو کالا یرفان نے نگل لیا ‘ جبکہ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 4 نے زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ خانیوال سے نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی گاؤں14ونوئی کا رہائشی نوجان جان محمداپنے ٹریکٹر پر دوسرے گاؤں جارہا تھا کہ تیزرفتار ی کے باعث ٹریکٹر اُلٹ گیا اور جان محمد اپنے ہی ٹریکٹر کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر84ڈبلیو بی کارہائشی محمدنعیم اپنی موٹر سائیکل پر48پل کی طرف آ رہاتھاکہ بلانمبری موٹرسائیکل پر سوار569ای بی کارہائشی وحیداقبال اور 218ای بی کارہائشی محمدثاقب سامنے سے اس کے ساتھ ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں محمدنعیم موقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ وحیداقبا ل معمولی زخمی اور محمدثاقب شدیدزخمی ہوگئے ‘تشویشناک حالت کے پیش نظر محمدثاقب کونشترہسپتال ریفرکردیاگیا ‘جبکہ وحیداقبال کوابتدائی طبی امدادکے بعدفارغ کردیاگیا۔ احمد پور شرقیہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق کوٹلہ موسیٰ خان کا تیس سالہ نو جو ان محمد اصغر رقبہ مستاجری پر لے رکھا ہے۔ وہ اپنے دوست کے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر رقبہ پر جا رہا تھاکہ رقبہ پر جا رہا تھا کہ شاھی والا اڈا پر چک نمبر 47 کے قریب و ہ اچانک موٹر سا ئیکل سے نیچے جا کرجس سے اس کے سر میں شدید چوٹ آ ئی اور وہ مو قع پر جاں بحق ہو گیا۔ چھب کلاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی گاؤں 90پندرہ ایل کا رہائشی ماسٹر عبداللہ ونیس جو کہ عرصہ دو سال سے کالے یرقان کا مریض تھا گزشتہ روزحالت تشویشناک ہونے کے باعث بہاول پور وکٹوریا ہسپتال میں منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہو پائے۔ ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق چونگی نمبر5 محلہ چانڈیہ کے رہائشی ٹیلر ماسٹر ارشاد کھڑل کا جگر ہیپا ٹائیٹس سی کی وجہ سے مکمل طور پر فیل ہو گیا۔ اور گذشتہ روز وکٹوریہ ہسپتال وارڈ میں انتقال کر گے۔ دریں اثناء بستی مڈ مستوئی سکول کا رہائشی 35 سالہ محمد عابد بھی کالے یرقان کی شدت کی وجہ سے ہے وہوش ہو کر جاں بحق ہو گیا۔ منڈی یزمان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق چک 88ڈی بی کا نو جوان فر یاد علی گزشتہ شب سونے کے لئے اپنے ڈیرے )اراضی(پر چلا گیا۔ صبح جب گھر والے ڈیرے پر گئے تو دیکھا کہ اس کی لاش چھت سے جھول رہی تھی۔موت کی وجہ گھریلو لڑائی جھگڑا یا کسی دشمنی کا شا خسانہ ہے ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق محمد بخش نے غربت اور سود سے تنگ آ کر خود کُشی کر لی‘ گھر میں ناچاقی اور بھوک سے دلبرداشتہ ہو کر صبح فجر کے وقت گھر سے باہر نکلا اور نواحی علاقہ بھنڈ والہ کھو ہ کے مقام پر جاکر درخت کے ساتھ کپڑا باندھ کر گلے میں ڈال کر خود کُشی کر لی۔ ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق ڈہرکی کے گاؤں سائیں ڈنوملک میں 18سالہ نوجوان مومن ولدغلام فریدملک نے گھریلوناچاقی پر پر زہریلی زرعی دوائی پی لی جسے نازک حالت میں علاج اوراسکی زندگی بچانے کیلئے رحیمیارخان ہسپتال لیجایا جارہا تھا تونوجوان راستہ میں ہی جاں بحق ہوگیاڈہرکی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعدنعش ورثا کے حوالے کردی ۔ خانیوال سے نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی علاقہ کے رہائشی 20 سالہ نوجوان خدایا ر ولد جمشید نے گھریلو ناچاقی پرکالا پتھر کھا لیا جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوئی تو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا ۔ جہاں وہ زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔ جبکہ دوسری جانب 91 دس آر کا رہائشی شاہد کھیتوں میں کام کررہا تھاکہ اچانک اسے سانپ نے ڈس لیا ۔پیرووال کے رہائشی ای ہی گھر کے چار افراد محسن ،حسن نعمان ،مختیار پسران مشتاق احمد کو آوارہ کتے نے کاٹ کر شدید زخمی کردیا ۔