صوبائی دارالحکومت میں تیز ہوا اور بارش، فیڈرز ٹرپ کرگئے، بجلی کی ترسیل متاثر

صوبائی دارالحکومت میں تیز ہوا اور بارش، فیڈرز ٹرپ کرگئے، بجلی کی ترسیل متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپیشل رپورٹر )صو بائی دارلحکو مت میں گزشتہ روزچلنے والی تیز ہواؤں اور بارش کے باعث لیسکو کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی تر سیل کا نظام متاثر ہو گیا او ر وقتاً فو قتاً بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہااور شہر کے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے تاہم رات گئے تک لیسکو کے اہلکار بجلی کے ترسیلی نظام کو بحال کر نے کے لیے اقدامات اٹھاتے رہے۔علاوہ ازیں گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔پنجاب بھر کے مختلف شہروں،لاہور، پھول نگر،فیصل آبا،اوکارہ، پتوکی، گوجرانوالہ، ساہیوال سمیت متعدد شہروں میں گزشتہ روز بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔گزشتہ روز گرمی کی شد ت کی وجہ سے بجلی کاشارٹ فال چھ ہزار تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے شہروں میں8گھنٹے اور دیہاتوں میں 12گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جارہا جس کی وجہ سے معمولات زندگی تمام کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوکر رہ گئے ۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے مختلف علاقوں میں مرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی بند رکھی ۔

مزید :

صفحہ آخر -