کورونا وائرس،بے روزگاری میں اضافہ،ایک اور جان لے لی

  کورونا وائرس،بے روزگاری میں اضافہ،ایک اور جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کورونا وائرس کے باعث کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے، کراچی شہر میں بے روزگاری نے ایک اور جان لے لی ہے۔کراچی کے علاقے کورنگی میں بے روزگار نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں واقع ایک گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 5 کے خودکشی کرنے والے متوفی کی شناخت 24 سالہ نعمان کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نعمان نامی نوجوان کچھ عرصے سے بے روزگار تھا جبکہ اس سے قبل ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا۔پولیس نے متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے۔