90سے زائد ممالک میں موجود 150سے زائد پاکستانی سفارتکاروں کی فیس بک ورکشاپ، جلد ڈیجیٹل میڈیا ڈیش بورڈ لانچ کرنے کا اعلان 

90سے زائد ممالک میں موجود 150سے زائد پاکستانی سفارتکاروں کی فیس بک ورکشاپ، جلد ...
90سے زائد ممالک میں موجود 150سے زائد پاکستانی سفارتکاروں کی فیس بک ورکشاپ، جلد ڈیجیٹل میڈیا ڈیش بورڈ لانچ کرنے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت اطلاعات ونشریات کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے وزارت خارجہ کے سٹریٹجک کمیونیکیشنز ڈویژن کے ساتھ مل کر پاکستان کے سفارتکاروں کیساتھ فیس بک ورکشاپ کا انعقاد کیا تاکہ وہ سوشل میڈیا ڈپلومیسی اور جدید مواصلات کا ہنر سمجھ سکیں،وزیرخارجہ نے بتایا کہ وہ جلد ہی ڈیجیٹل میڈیا ڈیش بورڈ لانچ کرنے جارہے ہیں تاکہ مشنز کے سوشل میڈیا ہینڈلز مانیٹرکیے جاسکیں۔
جب سے سفارتکاری نے ڈیجیٹل کا روپ دھارا ہے اور انتہائی تیزی سے تبدیلیاں آئی ہیں تو سفارتکاروں اورمشنز کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہ ڈیجیٹل میڈیا ڈپلومیسی کے نئے طریقے سیکھ سکیں۔ 
90سے زائد ممالک میں 150سے زائد پاکستانی سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مشنز کا شکریہ اداکیا جنہوں نے ان وژن پر آن لائن موجودگی یقینی بنائی اور وزارت خارجہ کے وژن کو جوش و خروش کے ساتھ قبول کیا۔انہوں نے مختلف ممالک میں موجود مشنز کی طرف سے جدیدڈیجیٹل ڈپلومیسی کے ٹولز کو اپنانے پر خوشی کا بھی اظہار کیا اور کہاکہ میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں اور حوصلہ افزائی کروں گا کہ آپ تمام لوگ اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر فعال ہوں اور اپنے مشنز کی سرگرمیاں تسلسل کیساتھ اپ ڈیٹ کریں۔ 


وزیرخارجہ نے کہاکہ سفارتکاروں کے اپنی ٹارگٹ آڈینس کیساتھ ابلاغ اور ملک کے لیے ہونیوالی پیش رفت سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا بہترین ذریعہ ہے ، مزید یہ کہ اس سے فوری پیغام رسانی اور مجموعی جذبات کا اندازہ لگانے میں بھی مدد ملتی ہے ۔ 
براعظم ایشیاءکیلئے فیس بک کے نمائند ہ رائے ٹان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیس بک سفارتکاروں کی معاونت کیلئے پرعزم ہے کہ کیسے فیس بک فیملی کی ایپس استعمال میں لائی جاسکتی ہیں اور آن لائن موجودگی کو بڑھایاجاسکتاہے، اس کو یقینی بنانے کے لیے آج کی ورکشاپ ہماری طرف سے ایک اور کوشش ہے ۔ 

مزید :

قومی -