عید کی چھٹیاں گزرتے ہی پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں تیزی
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) عید کی چھٹیاں گزرنے کے ساتھ ہی پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں تیزی، حج پیکیجز کی معلومات لینے والوں کی غیر معمولی دلچسپی۔حج2024ء کیلئے وزارت نے902 کمپنیوں کو کوٹہ الاٹ کیا ہے حج2024ء میں پاکستان کے کل کوٹہ ایک لاکھ79ہزار میں سے 50فیصد پرائیویٹ ج سکیم کے مخصوص کیا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پرائیویٹ حج سکیم میں منفرد سہولت دی گئی ہے وہ ڈالر میں پیکیج کی رقم بھیج کر اپنے اپنے ممالک سے جدہ اور مدینہ آ سکتے ہیں۔حج2024ء کے لئے عمر کی کوئی شرط نہیں۔ حج ویزہ پاکستان کا ریڈ ایبل پاسپورٹ جس کی میعاد16دسمبر2024ء تک ہو، ہونا ضروری ہے۔