سیلاب سے متاثرہ چمن شاہراہ این اے 25 بحال ،گوادر میں پھنسے کئی افراد کو5 روز بعد بھی ریسکیو نہ کیا جاسکا

سیلاب سے متاثرہ چمن شاہراہ این اے 25 بحال ،گوادر میں پھنسے کئی افراد کو5 روز ...
سیلاب سے متاثرہ چمن شاہراہ این اے 25 بحال ،گوادر میں پھنسے کئی افراد کو5 روز بعد بھی ریسکیو نہ کیا جاسکا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوادر(آئی این پی)گوادر کے گاؤں مرادی میں گزشتہ 5زور سے سیلابی پانی میں پھنسے 27افراد کو اب تک ریسکیو نہیں کیا جاسکا۔گوادر میں سیلابی پانی میں پھنسے 27افراد میں 6خواتین اور 8بچے شامل ہیں۔پاک بحریہ نے پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھانے اور پینے کی اشیا ءفراہم کی ہیں۔سیلاب سے متاثرہ چمن شاہراہ این اے 25پاک فوج اور ایف سی کی مشترکہ کاوشوں سے بحال کردی گئی۔ادھر آزاد کشمیر میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے مظفرآباد، مانسہرہ، نیلم، حویلی اور پونچھ اضلاع میں متعدد شاہراہیں بند ہیں۔