حکومت کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: شوکت یوسفزئی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مذاکرات ختم کرنے کی ذمے دار خود حکومت اور حکمرانوں کا غیر سنجیدہ رویہ ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف نے مذاکرات کسی خوف، دباواور کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ ملک کی خاطر شروع کئے تھے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت آج بھی سنجیدہ ہو جائے اور جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کر دے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔