کسان کا استحصال کسی طرح بھی ملکی مفاد میں نہیں، رانا تنویر حسین
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کھادوں کی مناسب قیمت مقرر کرنے کیلئے شرکاء سے تجاویز مانگ لیں اور کھاد کمپنیوں کو کسان بورڈ کی تجاویز پرعمل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کا استحصال کسی طرح بھی پا کستان کے مفاد میں نہیں، وفاقی وزیر نے فرٹیلائزر جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں کھادوں کی موجودہ قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کھادوں کی مناسب قیمت مقرر کرنے کیلئے شرکاء سے تجاویز مانگ لیں رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مفاد کو مد نظر رکھ کر قیمتوں کا تعین کرنا چاہتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کھاد کمپنیوں کو کسان بورڈ کی تجاویز پرعمل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسان کا استحصال کسی طرح بھی پا کستان کے مفاد میں نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے گندم کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہو ئے کھاد کی قیمت کے تعین پر زور دیااور کہا کہ نجی فرٹیلائزر کمپنیوں کی سفارشات کو متعلقہ حکام تک پہنچایا جائیگا۔
رانا تنویر حسین