وزرا کیخلاف پوسٹیں شیئر کرنے والے ملزم کی تفصیلات فراہم کرنیکاحکم

وزرا کیخلاف پوسٹیں شیئر کرنے والے ملزم کی تفصیلات فراہم کرنیکاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیس بک انتظامیہ کو سوشل میڈیا پر آزاد کشمیر کے وزراء کے خلاف پوسٹیں شیئر کرنے والے جعلی اکاؤنٹس کی مطلوبہ تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرنے کاحکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سید قمر حسین شاہ کی درخواست پر عدالت سے رجوع کیا، تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ نامعلوم ملزم نے فیس بک پر فضل الرحمن اور میر پور نیوز کے نام سے دو جعلی اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں جن سے درخواست گزار اور آزاد کشمیر کے وزراء کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -