جنوبی پنجاب:مربہ جات یونٹس سمیت 13فوڈ پوائنٹس سربمہر 

  جنوبی پنجاب:مربہ جات یونٹس سمیت 13فوڈ پوائنٹس سربمہر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،مربہ جات یونٹس سمیت 13فوڈ پوائنٹس سربمہر‘48فوڈپوائنٹس کولاکھوں روپے جرمانے، 279فوڈ یونٹس کو نوٹس جاری کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کارروائیاں کرتے (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)
ہوئے ملتان جابر علی اچار یونٹ،پاکپتن میں طفیل مربہ یونٹ 2 کوبھاری مقدار میں پھپھوندی زدہ اچار،مربہ جات سٹور کرنے،نان آئیو ڈائز نمک سے مربہ کی تیاری کرنے،سٹوریج ایریامیں گندا پانی کھڑا ہونے،گلے سڑے پھلوں سے مربہ کی تیاری کرنے پرمربہ جات یونٹس کوسربمہر کیاگیا۔اسی طرح ملتان میں شمسی فوڈز کو خوراک کی تیاری میں ناقابل اجزاء کا استعمال،آلودہ پروڈکشن ایریاہونے پر فوڈ پروڈکشن یونٹ کو سیل کیاگیا۔مزیدملتان میں شاہ رخ کریانہ سٹور، بہاولنگر میں نوردین کی ہٹی،ڈی جی خان میں انور کریانہ سٹور کو گٹکا کی فروخت کرنے،ملاوٹی مصالحوں،ایکسپائرڈ اشیا کی فروخت کرنے پر کریانہ سٹورز کو سیل کیاگیا۔ راجن پور میں رفیق پولٹری اینڈ ہول سیل ڈیلر،المدینہ پولٹری شاپ اور اسد پولٹری شاپ کو مردہ،بیمار،کم وزن مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے پر پولٹری شاپس کو سیل کیاگیا۔بہاولنگر میں مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے پر نذیر سوڈا واٹر، مظفرگڑھ میں لائسنس فیس ادا نہ کرنے پرعدنان ملک شاپ، لیہ میں حشرات زدہ مٹھائی کی فروخت پر بیک اینڈ کیک واکرز،رفیق سوئیٹ شاپ کو گزشتہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پرسربمہر کیاگیا۔  مزید براں ملتان میں 91، ساہیوال میں 53، بہاولپور میں 70اور ڈیرہ غازی خان میں  65فوڈ پوائنٹس کو صفائی و دیگر معاملات بہتر کرنے کیلئے وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔جبکہ ملتان میں 22، ساہیوال میں 11، بہاولپور میں  7اور ڈی جی خان میں  8 فوڈ پوائنٹس کو 276,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔