بونیر میں لڑکی کی پسند کی شادی کے معاملے پر سکھ برادری کا احتجاج

بونیر میں لڑکی کی پسند کی شادی کے معاملے پر سکھ برادری کا احتجاج
بونیر میں لڑکی کی پسند کی شادی کے معاملے پر سکھ برادری کا احتجاج
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ویب ڈیسک) بونیر میں لڑکی کی پسند کی شادی کے معاملے پر سکھ برادری نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا جبکہ لڑکی نے اپنی مرضی سے شادی کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق سکھ مظاہرین کا کہنا ہے کہ لڑکے نے ہماری لڑکی کو ورغلایا اور بھگا کر شادی کی، ہمیں تحفظ دیا جائے، لڑکے کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا جائے۔سیشن کورٹ بونیر میں سکھ لڑکی نے گزشتہ روز شادی کرلی تھی۔

لڑکی مینہ کماری نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے مرضی سے اسلام قبول کر کے شادی کی ہے۔مینہ کماری کا کہنا تھا کہ میری عمر 25 سال ہے اور گورنمنٹ سکول میں ٹیچر ہوں۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بیان کے بعد لڑکے کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا۔