ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
نماز پر توجہ دیں بار بار کہا جا رہا ہے جب تک روحانی قوتیں بہتر نہیں ہوں گی آپ کوخاص فائدہ حاصل نہیں ہو سکے گا اور نقصان کا خطرہ رہے گا آج صدقہ بھی دیں۔

 برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
 آج ایک اہم دن ہے کوئی پرانا مسئلہ حل ہو سکتا ہے اور جس نے تنگ کیا ہوا تھا وہ بھی بھاگ جائے گا ان دِنوں آپ کو بڑا مالی فائدہ ملنے کا بھی امکان موجود ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی اپنی غلطی آپ کو کسی مشکل میں ڈال سکتی ہے اس لئے آپ محتاط ہو کر چلیں اس بار آپ کی پوزیشن کمزور ہونے کی وجہ سے آپ خطرے میں دکھائی دیتے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 جو لوگ آپ کی زندگی میں دخل اندازی کر رہے ہیں اُن کو خود سے دور کریں اور خاص طور پر جوائنٹ فیملی میں رہنے والے اب ہمت کریں اپنے حق کےلئے ضرور قدم اٹھائیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 ایک اچھے وقت کو اپنے ہاتھوں سے گنوا رہے ہیں اور یہ اپنے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں خدا کےلئے اپنے لئے سنجیدہ ہو جائیں یہ زمانہ ویسے ہی بڑا ظالم ہے خود حفاظت کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر.
 آپ کو کسی بھی دوسرے کے مسئلے میں آنے کی ضرورت نہیں ہے ورنہ الٹی بَلا آپ کے گلے پڑ جائے گی۔آج بس اپنے ضروری کاموں پر توجہ دیں فالتو لوگوں سے نہ ملیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 آج ایک اچھا اور خوشگوار دن انشاءاللہ ثابت ہو گا جس بھی مقصد کےلئے قدم اٹھائیں گے اُس میں کامیابی ملنے کا امکان ہے جو لوگ کسی مشکل میں تھے وہ اس سے نکل جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 بار بار کہا جا رہا ہے کہ خود کو محفوظ کریں سورہ قلم کی آخری دو آیات، سورہ فلک، سورہ الناس بھی صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیں اس سے انشاءاللہ حفظ امان میں ہی رہیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 سفر کا خانہ کھل رہا ہے خواہشمند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی اور جو لوگ کسی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں وہ انشاءاللہ آج ہی اُس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
 آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں انتظار اور صبر سے کام لیں اور جو چل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں، ان دِنوں مالی معاملات پر شدید توجہ کی ضرورت بھی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
 انشاءاللہ آج شام تک اپنے لئے کوئی اچھی خبر سن لیں گے جو لوگ کافی دنوں سے بیماری، بندش،بدنظری کو محسوس کر رہے تھے وہ تیزی سے اس میں سے نکل رہے ہیں۔

 برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ اُن معاملات میں انشاءاللہ اب بہتری محسوس کریں گے جو کافی دنوں سے رکاوٹوںکا شکار تھے اور جو لوگ کسی ضرورت کو لے کر پریشان تھے وہ اب پوری ہو سکے گی