زرداری اپنی اپوزیشن واضح کریں ، عمران کا چور ن بکنے والا نہیں : مسلم لیگ (ن)

زرداری اپنی اپوزیشن واضح کریں ، عمران کا چور ن بکنے والا نہیں : مسلم لیگ (ن)
 زرداری اپنی اپوزیشن واضح کریں ، عمران کا چور ن بکنے والا نہیں : مسلم لیگ (ن)

  

لاہور (ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کی سوچ فاشسٹ ہے‘ عمران خان اور طاہر القادری کے اقدامات جمہوریت کے خلاف ہیں‘ آصف زرداری اس کھیل کا حصہ لگتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری سیاسی سٹنٹ مین ہیں۔ عمران خان اور طاہر القادری کی سوچ فاشسٹ ہے۔ دونوں دیانتداری سے ناواقف ہیں عمران خان اور طاہر القادری کے اقدامات جمہوریت کے خلاف ہیں۔ آصف زرداری اس کھیل کا حصہ لگتے ہیں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر مملکت دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نوازشریف کیخلاف ریفرنس پہلے دائر ہوا،ثبوت اب ڈھونڈے جارہے ہیں،نیب کی ٹیم تیسری بار ثبوت کیلئے لندن بھیجی گئی،جو بیرون ملک درخواست گزاروں کے ساتھ کھانے کھا رہی ہے اوررائل نواب ڈشوں میں ثبوت ڈھونڈتی پھررہی ہے،ہم ہوٹل جاکر نوابی کباب نہیں کھائیں گے عوام کے پاس جائیں گے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ انصاف کے دہرے معیار اپنائے جارہے ہیں،نوازشریف کو صرف اقامہ کی بناپر نکالا گیا،عمران خان نے اپنی آف شور کمپنی تسلیم کی،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ ہونا چاہئے تھا،ہم نظرثانی میں جائیں گے،وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ اسحاق ڈار کیس میں بھی قانون کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے ،صرف 10 دن بعد اشتہاری قرار دے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان والا چورن نہیں بکنے والا ،چیئرمین پی ٹی آئی اپنے بیانات میں سب کچھ تسلیم کر رہے ہیں۔ ہم عدل کی بحالی کیلئے باہر نکلے ہیں۔ 2012 میں طاہرالقادری یہ نعرہ لے کراسلام آبادگئے کہ سیاست نہیں ریاست بچاؤ،2014 میں طاہرالقادری کادھرنا ہٹانے میں 12جماعتوں کے دستخط تھے ،صرف مسلم لیگ ن دستخط کرنے میں شامل نہیں تھی ۔گنڈاپور،طاہرالقادری بتائیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آرکیوں بدلناپڑی؟دریں اثنا وزیر مملکت توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مشرف کے دور میں دہشت گردی نے جنم لیا جبکہ آج لوگ سکھ کا سانس لے رہے ہیں‘ پیپلز پارٹی اور مشرف نے اپنے دور حکومت میں کیوں فاٹا اصلاحات نہیں کیں‘ ہمارا مقصد پاکستان کی خدمت ہے ‘ 2018 کا الیکشن بھی (ن) لیگ ہی جیتے گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کا باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ہم کامیابی سے اپنی منزلیں طے کررہے ہیں بھاری منزل قریب ہے ہمارے قدم لڑکھرائے نہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی ہم محنت سے چلے جارہے ہیں اور قوم کی خدمت کررہے ہیں۔ ہمارا مقصد پاکستان کی خدمت ہے 2018 کا الیکشن بھی (ن) لیگ جیتے گی۔

ن لیگ

مزید : صفحہ اول