لندن میں مرغ لڑانے پرپاکستانی نژاد شخص کو قید و جرمانہ

لندن میں مرغ لڑانے پرپاکستانی نژاد شخص کو قید و جرمانہ
لندن میں مرغ لڑانے پرپاکستانی نژاد شخص کو قید و جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(صباح نیوز)لندن میں مرغ لڑانے پر پاکستانی نژاد برطانوی شخص کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی لندن میں ایک گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا تو وہاں مرغے لڑائے جا رہے تھے جبکہ 6 افراد بیٹھے تماشہ دیکھ رہے تھے۔پولیس نے گھر کے مالک 51سالہ محمد عصب اور دیگر افراد کو گرفتار کر لیا اور انہیں بارکنگ سائیڈ مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا۔عدالت نے عصب کو 22ہفتے قید اور 15ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا جبکہ محمد عارف، اختر حسین، مہتاب احمد ، الطاف حسین اور دیگر پر 15سو پاؤنڈ جرمانہ عائد کرتے ہوئے ان پر پابندی لگائی گئی کہ وہ تاحیات کوئی پرندہ گھر میں نہیں رکھ سکتے۔