سکھر موٹر وے پر شدید تحفظات،وزیر اعظم کی جانب سے خط کا جواب نہ آنے پر اپوزیشن لیڈر نے یاددہانی کاخط لکھ دیا

سکھر موٹر وے پر شدید تحفظات،وزیر اعظم کی جانب سے خط کا جواب نہ آنے پر اپوزیشن ...
سکھر موٹر وے پر شدید تحفظات،وزیر اعظم کی جانب سے خط کا جواب نہ آنے پر اپوزیشن لیڈر نے یاددہانی کاخط لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سکھرمیں موٹر وے منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جس کے لئے انہوں نے یاد دہانی کے لئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کودوبارہ خط لکھ دیا۔

”امریکہ کے پاس طیارے ، اسلحہ اور ڈالر ہیں مگر اسے اب ۔۔۔۔۔۔“ ترک صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح پیغام دے دیا، امریکی صدر بھی سوچ میں پڑ جائیں گے
اپوزیشن لیڈر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ افسوس آپ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ،دوبارہ یاددہانی کے لئے خط لکھا تاکہ ملکی خزانہ بچایا جا سکے متبادل پلان سے قومی خزانے کو تقریباً 200 ارب روپے کی بچت ہوسکتی ہے۔سید خورشید شاہ کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ پہلے بھی آپ کو لکھ چکا ہوں یہ پاکستان کا مہنگا ترین منصوبہ ہے اپنے پہلے خط میں متبادل پلان بھی پیش کرچکا ہوں۔

براہ راست ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -