پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی مبینہ خودکشی کے کیس میں نیا موڑ آگیا
دادو (ویب ڈیسک) پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی مبینہ خودکشی کے کیس میں نیا موڑ آگیا، لڑکی کی اپنے شوہر کے ساتھ مبینہ ٹیلی فونک گفتگو کی آڈیو سامنے آگئی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہے کہ اس کے گھر والے اس پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق لے۔
جیو نیوز کے مطابق آڈیو میں لڑکی کو یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ گھر والے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ لڑکی کی 19 دسمبر کو میکے میں گھر کے صحن کے درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی تھی۔