ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حید ر کاظمی سے افتخار ٹھاکر کی ملاقات 

    ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حید ر کاظمی سے افتخار ٹھاکر کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حید ر کاظمی سے نامور آرٹسٹ افتخار ٹھاکر نے ملاقات کی۔افتخار ٹھاکر نے توقیر کاظمی کو الحمراء کے ایگزیکٹوڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی جس پر انہوں نے افتخار ٹھاکر اور دوسرے تما م آرٹسٹوں،صحافیوں وزندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے الحمراء کے ایگزیکٹوڈائریکٹر بننے پر ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔توقیر حیدر نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فن اور فنکار کی ترویج و ترقی کے لئے کام کریں گے، الحمراء جیسے عظیم ادبی وثقافتی ادارہ کو عظیم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ افتخار ٹھاکر نے انھیں کامیڈی تھیٹر ورکشاپ بارے بھی بتایا کہ نوجوانوں کی بے پناہ دلچسپی ٗ کامیڈی تھیٹر کے لئے خوش آئندہ ہے۔واضح رہے الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں ایک ماہ کی کامیڈی تھیٹر ورکشاپ جاری ہے جس میں افتخار ٹھاکر نوجوانوں کو تربیت فراہم کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -