گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں

گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی اور تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 5 دسمبر 2024 کو گورنر ہاو¿س میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ کی روشنی میں کمیٹیاں قائم کی گئیں، صوبائی حقوق کیلئے قائم کمیٹیوں کے چیئرمین گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ہوں گے۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کے دستخطوں سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیاسی کمیٹی 11 ممبران پر مشتمل ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سیاسی کمیٹی کے اراکین میں فیصل کریم کنڈی (چیئرمین)، امیر مقام ، سکندر حیات خان شیرپاو¿، مولانا عطا الرحمان، میاں افتخار حسین ، سید محمد علی شاہ باچا ، محسن داوڑ ، پروفیسر محمد ابراہیم خان، محمود خان، پرویز خٹک، شوکت اللہ خان شامل ہیں۔
یہ کمیٹی سیاسی جماعتوں کے مابین رابطے کو مضبوط بنانے اور اہم معاملات پر متفقہ رائے قائم کرنے کیلئے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
اعلامیہ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے ایک 12 رکنی تکنیکی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کے ممبران میں ڈاکٹر عباد اللہ، مولانا لطف الرحمان، احمد کریم کنڈی، عنایت اللہ خان، اخونزادہ سکندر زمان، سنگین خان، کفایت اللہ خان، ملک حبیب نور اورکزئی، غزن جمال، اخونزادہ چٹان، حمایت اللہ خان اور مشرف رسول شامل ہیں۔
یہ کمیٹی صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور تکنیکی امور پر تجاویز دینے کیلئے اپنی خدمات فراہم کرے گی۔