جب تک یہودی فلسطین میں ہیں، تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری

جب تک یہودی فلسطین میں ہیں، تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
جب تک یہودی فلسطین میں ہیں، تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی رہنما جے یو آئی ف عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جب تک یہودی فلسطین میں ہیں، تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مولانا عبدالغفورحیدری کا فلسطین زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطین انبیا کی سرزمین ہے، فلسطین پراسرائیل نے سازش کے تحت قبضہ کیا ہوا ہے، فلسطینی مسلسل مزاحمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی فلسطینیوں کےساتھ اظہاریکجہتی کررہی ہے، نیتن یاہونے غزہ کے مسلمانوں پرظلم کی انتہا کردی ہے، امریکا عالمی دہشت گرد ہے،جہاں بھی دہشت گردی ہوتی ہے پیچھے امریکا ہوتا ہے۔
مرکزی رہنما جے یوآ ئی ف کا کہنا تھا کہ52اسلامی ممالک آج تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں کراسکے، جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔
مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ مدارس بل پرہمارے بھائیوں کوٹی وی چینل پرلاکربٹھایا گیا، اگر وہ ہمارے ساتھ آتے ہیں تو بسم اللہ، ادھرجاتے ہیں توان کی مرضی، ہمارے موقف کواتفاق رائے سے تسلیم کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ یوٹرن لیتے ہیں تو پھراسلام آباد میں انسانوں کا سمندر رخ کرے گا، ان کو ہماری قوت کا پتہ ہے،آج بلوچستان اورخیبرپختونخوا جل رہا ہے، ملک میں دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔