پٹرولنگ پولیس نے 3دکیتوں سمیت 30ملزموں کو گرفتار کر لیا ، مقدمہ درج

پٹرولنگ پولیس نے 3دکیتوں سمیت 30ملزموں کو گرفتار کر لیا ، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر) پٹرولنگ پولیس کی کارروائی رواں سال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر307مقدمات درج،، ڈکیتی کے ارادے سے بیٹھے 3 ملزم،8 جواریوں سمیت 2ملزمان سے آتشیں مواد برآمد، پٹرولنگ پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزم گرفتار، جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے15 ملزمان دھر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ سمتعہ موڑ نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹرسائیکل نمبری LYL/9219 کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں نے پٹرولنگ پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ جواب میں پٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے ان کا پیچھاکیا تو وہ گنے کے کھیت میں چھپ گئے۔ پٹرولنگ پولیس نے پیچھا جاری رکھا اور 2ملزمان محمد ناصر اور محمد شاہد کو گرفتار کر لیا۔ پٹرولنگ پوسٹ گنج شکر نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کرڈکیتی کے ارادے سے بیٹھے 3 ملزمان سفارش، وسیم اور عمران کو پکٹر کر ان کے قبضہ سے 3 پسٹل برآمد کئے جبکہ 3فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر307ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔دریں اثناء جعلی نمبرپلیٹ لگانے اور غیر قانونی سبزنمبرپلیٹ لگانے کے جرم میں15ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے۔
علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے2شرابیوں وقاص اور علی کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں22ملزمان جبکہ ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات درج کیے۔

مزید :

علاقائی -