صوبائی حکومت علماء مدارس کے طلبا ء کے ماورائے عدالت قتل پر کیوں خاموش ہے

صوبائی حکومت علماء مدارس کے طلبا ء کے ماورائے عدالت قتل پر کیوں خاموش ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان) جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک اور مولانا قاری اکرام الحق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت علماء اور مدارس کے طلباء کے ماروائے عدالت قتل پر کیوں خاموش ہے ، جمعیت علماء کے ہوتے ہوئے کو ئی بھی آئین کے شک 295Cکو تبدیل نہیں کر سکتا ، ناموس رسالت کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی سزا صرف اور صرف موت ہے ، اگر موقع ملا تو اسمبلی سے ایسا قانون پاس کرائینگے کہ آئندہ کے لئے کوئی بھی ناموس رسالت میں گستاخی نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رستم کے مرکزی عید گاہ میں عظیم الشان عازیان ختم نبوت ؐکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے جلسہ گاہ کی سیکورٹی ذمہ داری جمعیت کے ڈانڈار برداروں نے خود لی تھی ۔ مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتؐ میں کوئی دو رائے نہیں ناموس رسالت کی شان میں گستاخی دراصل آئین پاکستان کی گستاخی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برلی بند، سامراج ، روس کے بعد اب امریکہ کی تباہی کی باری ہے ناموس رسالت کی خاطر اگر اسلام آباد میں دھرنا دینے پڑا تو دریع نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہر دور میں فتنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہے گی۔۔